Artificial Intelligence: Smart Machines for Weed Control in China
22 Jun 2024
VOA URDU
شمالی چین میں حال ہی میں ایک ایسا لیزر روبوٹ استعمال کیا گیا ہے جو فصلوں سے غیر ضروری پودوں کو جلا دیتا ہے۔ روبوٹ غیر ضروری پودوں کی شناخت کے لیے کمپیوٹر وژن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے اور ہائی انرجی لیزر کی مدد سے انہیں جلا دیتا ہے۔ روبوٹ بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ 95 فی صد تک درست کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔